اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلوں کے درمیان جھڑپوں کا خاتمہ صرف، مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ہی امکان پذیر ہے۔
بان کی مون نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ظالمانہ پچاس روزہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ یہ جنگ، ہزاروں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کا باعث بنی، لیکن اب اس علاقے کی تعمیر نو کے کام پر تمام توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جاری محاصرے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس محاصرے کو حتمی طور پر ختم ہونا چاہیے اور اسی طرح فلسطینی سرزمینوں پر سے بھی قبضہ ختم ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲